بلوچستان میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی اوربی این پی ملکر بنائینگے،سید احسان شاہ

تربت(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کیچ کا اجلاس پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت پارٹی کے مرکزی رہنمااورسابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئررہنماؤں میرغفور احمد بزنجو،ایوب جان گچکی، سید تیمور شاہ، سید جان گچکی،خان محمد جان گچکی،نصیر احمد گچکی،عبدالواحد بلیدی،حافظ صلاح الدین سلفی، سراج بی بگر اور دیگرکارکنوں نے خطاب کیا۔اجلاس میں سید احسان شاہ نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائدسرداراخترجان مینگل بلوچستان کے عوام کی آواز ہیں،پارلیمنٹ میں بلوچستان اوربلوچ عوام کی ترجمانی کی ہے لیکن مخالف پارٹی کے نمائندے پارلیمنٹ میں ایسے خاموش تھے۔انہوں نے کہاکہ ضلع کیچ کے غریب بے روزگاروں کیلئے 700 پوسٹ لایا،بھرتی کا عمل مکمل کرایا لیکن ملازم اور غریب دشمن ڈاکٹر مالک کے کہنے پرنیشنل پارٹی کے ایڈووکیٹ کارکن نے پوسٹوں پر غریبوں کی بھرتی رکوانے کیلئے عدالت سے اسٹے لیا جلد یا بدیرلیکن 700افراد ضرور جوائنگ دیکر ملازمت پر بحال ہونگے۔ اگر مجھے سپریم کورٹ تک جانا پڑا توغریبوں کی نوکروں کی بحالی کیلئے ضرورجاؤ نگا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ گواہ یہاں کوئی ایک پارٹی حکومت نہیں بناسکی ہے ہر دور میں اتحادی حکومت رہی ہے۔اسلئے الیکشن کے بعدبلوچستان میں حکومت پیپلزپارٹی، جے یوآئی،مسلم لیگ اوربی این پی مینگل بنائینگے۔تربت حلقے میں غریبوں کی دعاؤں کی بدولت مخالفین کو شکست دینگے کا رکنان جنگی بنیادوں پر الیکشن مہم تیز کریں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں انتخابی اتحاد کے حوالے سے پارٹی قائد سرداراخترجان مینگل اورآصف زرداری کے مابین اہم ملاقات اسلام آباد ہو گا اس کے بعد سرداراخترجان مینگل تربت کا دورہ کرینگے عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیاجائیگا۔ اجلاس کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض شے ریاض احمد نے سرانجام دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے