اسمبلی سیکرٹریٹ کی عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند سابق ارکان کو سیکرٹریٹ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند سابق ارکان اسمبلی کو اسمبلی سیکرٹریٹ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سابق ارکان اسمبلی کے لئے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 8فروری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اس ضمن میں تمام سابق اراکین اپنے ذمہ رینٹ چارجز، گیس،بجلی اور ٹیلی فون سمیت دیگر بلز جو بقایا ہیں کہ ادائیگی کر کے 18دسمبر کو اسمبلی سیکرٹریٹ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرلیں تاکہ انہیں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے