کیڈٹ کالج مستونگ کے طلباء پر مشتمل 44 رکنی وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) کیڈٹ کالج مستونگ کے طلباء پر مشتمل 44 رکنی وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بعدازاں وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں پر سینیٹ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی،فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق مفصل بریفنگ دی گئی۔بعدازاں طلباء کے وفد نے سینیٹر ثناء جمالی کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے