مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق جمعہ کو مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں 18کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مستونگ سے 32 کلومیٹر مغرب میں تھا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے