سیاست میں اخلاقیات بھی ایک چیز کا نام ہے جسے سیاسی ریڈ لائن کا درجہ حاصل ہے،میراسداللہ بلوچ
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور کے تحصیل گوارگو میں بی این پی عوامی کے زیر اہتمام گرینڈ شمولیتی جلسہ نیشنل پارٹی کے سابق تحصیل عہدیداراں مرکزی کونسلر ڈاکٹر فقیر جان،حبیب اللہ،شاہ بخش سمیت سینکڑوں کارکنان مستعفی ہوکر بی این پی عوامی میں شامل ہوگئے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میراسداللہ بلوچ پارٹی کے دیگر قائدین کا گوارگو پہنچنے پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا گرینڈ شمولیتی جلسہ سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ،مرکزی ڈپٹی سکریٹری نوراحمد بلوچ مرکزی نائب صدر ظریف زدگ سابق ضلعی آرگنائزر نثاراحمد بلوچ ڈاکٹر فقیرجان حبیب اللہ اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج کی زمہ داریاں عطاء مہر کے سپرد تھیں تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ عوض نے حاصل کی شمولیتی پنڈال میں موجود ہزاروں کارکنوں کے اجتماع سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اخلاقیات بھی ایک چیز کا نام ہے جسے سیاسی ریڈ لائن کا درجہ حاصل ہے نیشنل پارٹی نے اسے اپنا منشور بناکر پنجگور کو لڑاو اور سیاست کرو کے لئے بطور کارڈ کھیلنا شروع کردیا ہے بلوچستان کی وراثت کا دعوی کرکے یہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی میں ٹکٹ کا جنگ ہے ان سے ترقی اور انقلاب کا گمان کرنے والے اپنا وقت برباد کررہے ہیں دیہی علاقوں میں بھی کالج اور بڑے تعلیمی ادارے بنائیں گے ہیلتھ کی سہولتوں پر بھی کام ہوگا زمینداروں کو سولر سسٹم سے منسلک کرنا بی این پی عوامی کے منشور کا حصہ ہے اور ہم بلوچ کی خوشحالی کی جہدوجہد سے تکھے نہیں ہیں ہمارے کاندھے اب بھی توانا ہیں غریبوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنا چاہتاہوں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو سرزمین سے کوئی لگاؤ نہیں ہے اور یہ ایک ایسا گروہ ہے جس کاکوئی منزل نہیں ہے یہ مقصد راستے کا مسافر ہے اس کا اگر کوئی مفاد اور دلچسپی ہے وہ فقط کرسی ہے اس پارٹی کو غریبوں کی بدعائیں لگ گئی ہیں اس لیے مایوس ہوکر آج یہ ٹکٹ پر لڑرہے ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی اجتماعی سوچ کو لیکر آگے بڑھ رہا ہے پنجگور کے کوچہ جات میں ہیلتھ تعلیم اور زرعی انقلاب لانا چاہتے ہیں مقررین نے کہا کہ زراعت دیگر محکموں میں بی این پی عوامی سے ہمدردی رکھنے والے سرکاری ملازمین کو انتقام کا نشانہ بناکر ٹرانسفر کیا جارہا ہے استحصالی نظام کے خلاف ہیں بلوچستان کے ساتھ دھوکہ کیاگیا ہے اکائیاں مظبوط ہونگے تو فیڈریشن مظبوط ہوگی بلوچستان کو ایک کالونی کے طور پر ٹریٹ کیا جارہا ہے اسے اسکا پورا حق دیا جائے مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر فقیر جان حبیب اللہ اور شاہ بخش اور دیگر سینکڑوں سیاسی کارکنوں کی شمولیت سے پارٹی کو مذید تقویت اور انرجی ملا ہے 8 فروری کو پنجگور سے منافقت اور لڑاو سیاست کرو والی کا ہمیشہ خاتمہ ہوگا پنجگور کے عوام باشعور ہیں اب کسی کی ڈوگ ڈوگی کے پھیچے نہیں چلیں گے وہ اس قوت کو سپورٹ کریں گے جو انکی ترقی امن تعلیم چاہتا ہے اور اس پر کام بھی کرچکا ہے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کا کوئی بھی راستہ نہیں روک سکتا ماضی میں نیشنل اسمبلی میں سلیکٹڈ نمائندے بھیجے گئے پنجگور کے مینڈیٹ کو ٹھپے لگا کر چھینا گیا اب اس طرح کی ہر کوشش کے آگے عوام سیسہ پلائی دیوار بنے گا جو انکے مینڈیٹ کی توہین کرنا چائے گا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ 26 دسمبر کو پروم میں گرینڈ شمولیتں ہونگی اور کوچہ جات کے عوام کا ایک جرگہ منعقد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام میں آکر ہمارے مناظرہ کرے ہم جو فنڈز ملے ہم اسکی نشاندہی کرینگے اور ترقیاتی کاموں کو بھی دکھائیں گے نیشنل پارٹی بھی اخلاقی جرت کا مظاہرہ کرکے اپنے کاموں کی نشاندہی کرے ایسا نہیں ہوسکتا کہ عوام کے پیسوں کو غبن کرکے پھر پارسائی کا دعویدار بن کر ووٹ کی بھیک مانگتا پھریں عوام کارکردگی پر ووٹ دے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭