بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاجی ریلی کوئٹہ اسلام آباد روانہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوا در)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیرا ہتمام احتجاجی ریلی کوئٹہ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی پہلا پڑاؤ کوہلو میں کیا جہاں احتجاجی ریلی کے شرکا کا استقبال کیا گیا ہفتے کو کوہلو میں لاپتہ افراد کیلئے احتجاج کیا جائے گا جس کے بعد احتجاجی ریلی کے شرکا اپنا دوسرا پڑاؤ تونسہ شریف پہنچ کر کرینگے واضح رہے کہ بالاچ بلوچ اور اس کے دو ساتھیوں کے قتل کے بعد شروع ہونے والی احتجاج جاری ہے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے شرکا نے اعلان کیا ہے کہ جب تک بلوچستان میں لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کیا جاتا اور لاپتہ بلوچوں کو انکاؤنٹر مقابلوں میں شہادت کے واقعات بند نہیں ہوتے اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا کوئٹہ سے اسلام آباد تک کا سفر مشکل ہونے کے باوجود ہم اپنا آواز اسلام آباد کے ایوانوں تک پہنچائینگے اسلام آباد کے حکمرانوں کو ہمارے وسائل سے سرور کار ہے انہیں بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے کوئی سروکار نہیں جبکہ ہمارے حکمرانوں نے ہمارے کوئٹہ پہنچنے سے پہلے ریڈ زون پر بڑے بڑے کنٹینر کھڑے کر کے ثابت کردیا کہ وہ ہمارے نمائندے نہیں بلکہ وہ اسلام آباد کے لوٹ مار میں برابر کے شریک ہیں سریاب سے روانگی سے قبل انہوں نے اہلیان سریاب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تین دن تک نہ صرف ان کیساتھ دھرنے میں شرکت کی بلکہ ان کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ کہ وقت آگیا ہے کہ اب مزید ماؤں کے بچوں کو لاپتہ نہیں ہونے دینگے اسلئے دھرنے کے شرکا تربت سے لیکر کوئٹہ اور کوئٹہ سے لیکر اسلام آباد تک احتجاجی ریلی کی شکل میں جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے