بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 26 نومبر 2023 کے حتمی حد بندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے دائر آئینی درخواست کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن اف پاکستان کے 26 نومبر 2023 کے حتمی حد بندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ جام کمال خان نے دائر ائینی درخواست میں استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن اف پاکستان نے تحصیل سومیانی جو کہ 67991 نفوس پر مشتمل ہے کو پی بی-22 ضلع لسبیلہ سے خارج کر کے پی بی-21 ضلع حب میں شامل کیا ہے. معزز بینچ نے الیکشن کمیشن اف پاکستان کو ہدایت کی کہ حتمی حد بندی (فارم-7) برائے پی بی 22 ضلع لسبیلہ کے لیے جاری کی جائے اور تحصیل سومیانی کو پی بی-21 ضلع حب سے خارج کر کے پی بی-22 ضلع لسبیلہ میں شامل کی جائے۔