بلوچستان کی جامعات شدید مالی مشکلات کا شکار، مالی خسارے پر قابو پانے کیلئے فیسوں میں پچاس فیصد تک اضافہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی جامعات شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئیں، مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے فیسوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق 3 ہزار طالب علم فیسوں میں اضافے کی وجہ سے داخلہ نہ لے سکے۔جامعہ بلوچستان کا سالانہ بجٹ 4 ارب ہے، جامعہ بلوچستان کو ایک ارب 70 کروڑ خسارے کا سامنا ہے۔اسی طرح وومن یونیورسٹی اور لسبیلہ یونیورسٹی کو بھی مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے