آرمی چیف کی اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
واشنگٹن(ڈیلی گرین گوادر) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکا میں اہم حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔آرمی چیف نے سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن، سیکرٹری دفاع جنرل لائیڈ جے آسٹن کے علاوہ نائب امریکی وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ اور نائب قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر سے بھی ملاقاتیں کیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے بھی ملاقات ہوئی۔ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی اور عالمی و علاقائی سلامتی کے باہمی امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ ملاقاتوں میں جاری بین الاقوامی تنازعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملکی ترقی کیلئے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف کی پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام استقبالیہ میں بھی شرکت کی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بات چیت کی۔ صوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کامیابیوں کا ذکر بھی کیا۔آرمی چیف نے بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا امریکا پاکستان کیلئے سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے جو ہماری کل برآمدات کا 21.5 فیصد ہے۔جنرل عاصم منیر نے نسٹ یونیورسٹی کیئیے 9 ملین ڈالر عطیہ کرنے والے تنویر احمد سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ پاکستان کو ان جیسے ہیروز پر فخر ہے۔