17دسمبر کو عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان متوقع

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان 17 دسمبر کو کرے گا۔ انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے اگلے دن کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع کر دی جائے گی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان 17 دسمبر کو کرے گا۔ انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے اگلے دن کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔ ای سی پی کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس پورے عمل کے لیے 54 دن دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 8 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے