ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 18 فیصد علاج سرکاری ہسپتالوں اور 82 فیصد نجی ہسپتالوں میں ہوا ہے، ڈاکٹر امیر محمد جو گیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جو گیزئی نے کہا ہے کہ 40دنوں کے دوران اب تک بلو چستان ہیلتھ کارڈ کی سہولیات سے 8217مریض ملک بھر کے 150ہسپتالوں میں استفادہ حاصل کر چکے ہیں،ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 18 فیصد علاج سرکاری ہسپتالوں اور 82 فیصد نجی ہسپتالوں میں ہوا ہے، ہیلتھ کا رڈ کا تعلق غریب یا امیر سے نہیں بلکہ سب کے لئے برابر ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے سی ای او اسد اللہ کاکڑ،مینیجربلو چستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر شاکو مینگل ور اسٹیٹ لائف انشورنس کے جلال خان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جو گیزئی نے کہا کہ نگراں حکومت بلو چستان نے 3نو مبر 2023کو نگراں وزیر اعلی بلو چستان کی قیادت میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا جو نگراں حکومت کی ایک اہم کامیابی ہے، الحمد اللہ ہیلتھ کارڈ انہتائی کامیابی سے اپنی منزل طے کر رہاہے بلو چستان کے مریض بلو چستان، کرچی اور پنجاب سمیت ملک بھر کی ہسپتالوں میں بغیر ایک روپیہ خرچ کئے اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ذریعے اب تک 8217 مریضوں نے ملک بھر کے 150 ہسپتالوں سے علاج کروایا ہے جس پر اب تک 32کروڑ روپے کا خرچہ آچکا ہے اور اب بھی روزانہ کی بنیاد پر اوسطا 205مریضوں کے داخلے ہو رہے ہیں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 18 فیصد علاج سرکاری ہسپتالوں اور 82 فیصد نجی ہسپتالوں میں ہوا ہے، خرچے کے لحاظ سے 24فیصد حصہ بلو چستان کے سرکا ری ہسپتالوں کا رہا ہے بلو چستان کے کل 40ایمپینلڈ ہسپتالوں میں 26کوئٹہ سے ہیں جن میں 5سرکاری اور 21نجی ہیں اسکے علا وہ گوادر اور کیچ میں 3،3، حب میں 2، خضدار، لورالائی، مستونگ، نصیر آباد اورسبی میں 1،1 پینل پر آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب تک ہیلپ لائن نمبر پر کل 264شکایات درج ہوئی ہیں جن میں 166کو حل کیا جا چکا ہے جبکہ 98کو حل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت بلو چستان نے نادرہ تصدیقی کال سینٹرکا افتتاح کیا ہے جو مریض کو ڈسچارج ہو نے کے بعد کال کر کے علا ج کی شفافیت اور معیار کو برقرار کھا جائے گا کسی بھی معلومات کے لئے ہیلپ لائن 080001001پر کال کر کے مکمل معلومات جو Balochistanhealthcard.gov.pkسے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کا رڈ کا تعلق غریب یا امیر سے نہیں ہیلتھ کا رڈ کی سہولیات سب کے لئے برابر ہے، نگراں حکومت نے 3ماہ کے دوران بڑ ی تعداد میں ادویات خریدیں اور ٹینڈرز بھی کئے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں فنڈز کی کمی نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سا بقہ حکومت کی غفلتوں کا بوجھ بھی نگراں حکومت کو اٹھانا پڑ رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے