کوئٹہ، دوتھانوں کے سربراہان تبدیل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے دوتھانوں کے سربراہان کو تبدیل کردیاگیا۔ جمعرات کو ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نیو سریاب انسپکٹر محمد امین جعفر کا تبادلہ کر کے انہیں پولیس لائن ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سب انسپکٹر عبدالولی اچکزئی کو ایس ایچ اور تھانہ نیو سریاب جبکہ سب انسپکٹر نوید اختر کو ایس ایچ او تھانہ ہنہ تعینات کردیا گیا ہے۔