پی ٹی آئی کی بے معانی درخواست سے انتخابات سبوتاژہوسکتے ہیں، خالد مگسی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر خالد مگسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو رٹ پٹیشن کے بجائے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لینا چاہیے،پی ٹی آئی کی بے معانی درخواست سے انتخابات سبوتاژہوسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آراوز اور آراوز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن معطلی انتخابات کو سبوتاژ کرنا ہے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی سرگرمیاں شروع کررکھی ہیں جو پھر معطل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ عین وقت پر پولنگ عملے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے انتخابات التواء کا شکار ہوسکتے ہیں پی ٹی آئی کو رٹ پٹیشن کے بجائے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لینا چاہیے پی ٹی آئی کی بے معانی درخواست سے انتخابات سبوتاژہوسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے