مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے، چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہاہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی سرکار کے اقدام کو برقرار رکھنا ایک متعاصبانہ اور ناانصافی پر مبنی فیصلہ ہے جو کشمیریوں اور پاکستان کوکسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ کوئٹہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد کرنے اور آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کے مودی سرکار کے 5 اگست 2019 کے فیصلے کو برقرار رکھنے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم کرنے کو فریب قراردیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی دوسرا عمل کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا متبادل نہیں بن سکتا 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور اس کے بعد کے متعدد اقدامات کا مقصد بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے اور سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنا ہے ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کو کسی صورت بھارت کا نہ پہلے حصہ مانتے تھے نہ آئندہ مانیں گے انشاء اللہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیریوں بھائیوں کی کشمیر کی آزادی کی جد وجہد جاری کی حمایت جاری رکھیں گے اور کشمیری عوام الحاق پاکستان کے داعی ہیں انشاء اللہ وہ یہ منزل حاصل کر کے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے