نیشنل پارٹی کے کارکن اور ورکرز پارٹی کا سرمایہ ہیں ورکر اپنی جدوجہد کو تیز کریں، کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے تربت میں گرینڈ شمولیتی جلسہ پر پارٹی قیادت اور سنیئر سیاسی رہنماؤں لالہ رشید دشتی،میرحمل بلوچ اور میر انور مزار کو ہزاروں ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بڑی سیاسی جماعتوں نے بلوچستان میں منڈیاں سجائی ہوں سنئیر سیاسی رہنماؤں کا پارٹی پر اعتماد کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ باشعور طبقہ اب بھی نیشنل پارٹی کو مسائل کے حل کے لیے کرن سمجھتا ہے کیونکہ پارٹی لیڈر شپ کا تعلق عوام سے ہے اور قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں جو موقف اقتدار میں رہا وہی اقتدار کے بغیر بھی ہے ڈھائی سال کے دوران نیشنل پارٹی نے جو کام کیے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں عوام کی اکثریت پارٹی کو نجات دہندہ سمجھتی ہے سیاسی رہنماؤں کی شمولیت سے بلوچستان کی مجموعی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،مکران میں پارٹی کو نئی قوت ملے گی اور آنے والے الیکشن میں ٹھپہ ماری نہ کی گئی تو پارٹی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکے گاانہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کانصف حصہ ہیں جن کاووٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے خواتین 8فروری کو گھروں سے نکل کر نیشنل پارٹی کے امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں نیشنل پارٹی کے کارکن اور ورکرز پارٹی کا سرمایہ ہیں ورکر اپنی جدوجہد کو تیز کریں آنے والے جنرل الیکشن میں پارٹی بھرپور انداز میں حصہ لے گی پارٹی میں خواتین کی جوق در جوق شمولیت کو خوش آئند ہے خواتین کو اپنی حقوق جاننے کیلئے گھروں سے باہر آنا ہوگا سیاست میں خواتین کی شمولیت سے بلوچستان کے مستقبل پر مثبت اور دورس نتائج برآمد ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے