نگران وزیر داخلہ بلوچستان سے انجمن تاجران کے صدررحیم آغا کی قیادت میں شوگر ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت کو چینی کی صنعت کودرپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور صوبائی حکومت کا مقصد کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنا ہے جبکہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کوجلد سے جلد حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں شوگر ایسوسی ایشن کے وفد سے وزیر داخلہ آفس میں ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ولی افغان،شوگر ایسوسی ایشن کے صدر رفیع اللہ کاکڑ، حاجی عبیداللہ، حاجی طالب رشید،حاجی نصر اللہ آغا و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پائیدارترقی اورنمو کے حصول کیلئے تجارتی سرگرمیوں کوفروغ دینے اورتاجربرادری کوسہولیات دینے میں پرعزم ہے۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے شوگر ایسوسی ایشن کے وفد کو تعاون اور ان کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ملاقات میں شوگر ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر داخلہ کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شوگر پرمٹ غیر متعلقہ افراد کو دیا جا رہا ہیں اور چینی مہنگی ہونے کی وجہ غیر متعلقہ افراد کو چینی کے پرمٹ دیے جا رہے ہیں اس کخیبرپختونخوا کی طرز پر ختم کیا جائے وفد کا مزید کہنا تھا کہ نگران صوبائی حکومت تعاون کرے تو پورے پاکستان سے چینی کے کم ریٹ پر فروخت کریں گے۔شوگر ایسوسی ایشن وفد نے مزید کہا کہ اگر پرمٹ سٹم کو ختم کیا جاے تو چینی کے ریٹ 190سیکم ہو کر 130 فی کلو پر آہیں جاہیں گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے