لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو لاہور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا، لاہور پولیس نے شیر افضل مروت کو جی پی او چوک سے حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا اور انہیں تھانہ چوہنگ میں منتقل کردیا گیا ہے۔شیر افضل مروت کی گرفتاری کے موقع پر وکلاء اور پولیس میں دھکم پیل بھی ہوئی، رہنما پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کے لیے آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی گرفتاری لاقانونیت اور اہلِ اقتدار کے بوکھلاہٹ کی مظہر ہے، غیرقانونی حربوں کا مقصد الیکشن سے فرار اور“لندن پلان“ کے تحت لائے گئے بھگوڑے کو اقتدار پر قابض کرنا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ادھر لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور جی پی پی پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے