قوم کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی جانب لیکرجانے والی واحد جماعت مسلم لیگ(ن) ہے، شیخ جعفر مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیرشیخ جعفر خان مندوخیل اور صوبائی جنرل سیکرٹری جما ل شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کو قوم کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی جانب لیکر جانے والی واحد جماعت مسلم لیگ(ن) ہے،بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام نے پارٹی پر انتخابات سے قبل ہی اعتماد کا اظہا ر کر کے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے،عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر وفاق اور صوبے میں حکومت بنائے گی، یہ بات انہوں نے جمعرات کو قلعہ سیف اللہ میں امان خان مردانزئی کی رہائشگاہ پر گرینڈ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے شیخ عامر مندوخیل سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے مردانزئی اور دیگر اقوام کے معتبررین اور سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ جعفر خان مندوخیل، جمال شا ہ کاکڑ، عامر خان مندوخیل نے کہا کہ پارٹی میں جوق در جوق شمولیتیں اس بات کی دلیل ہیں کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ(ن) پر عوام اور سیاسی رہنماؤں نے اعتمادکا اظہار کردیا ہے پارٹی قیادت کی ماضی کی خدمات اور ملک کے لئے کام کرنے کی وجہ سے عوام اب جان چکے ہیں کہ دیگر سیاسی جماعتیں صرف خوش نما نعروں تک محدود ہیں جبکہ عملی کام کرنے کی سکت صرف اور صرف مسلم لیگ(ن) میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج معاشی،معاشرتی،سیاسی مسائل کا شکار اور ایک بھنور میں پھنس چکا ہے ملک میں ہر طبقہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے ایسے میں عوام کی واحد امید صرف اور صرف مسلم لیگ(ن) ہے جس نے بلا تفریق ملک کے عوام کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان اور بلوچستان کو مسائل سے نکال کر خوشحالی کی جانب گامزن کرسکتی ہے عوام کے ساتھ اور شمولیتوں سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ آنے والا وقت مسلم لیگ(ن) کا ہے ہماری حکومت ہی ملک کو معاشی اور سیاسی مسائل کے بھنور سے نکال کر خوشحالی کی جانب گامزن کرسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے