قاری شیر افضل مرحوم کی جمہوریت کے لئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، حافظ حسین احمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنماسابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما قاری شیر افضل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاری شیر افضلؒ کی وفات عظیم سانحہ ہے مرحوم نے اپنی تمام عمر اسلام کی تعلیمات کے فروغ اور ملک و ملت کی خدمت میں گذاری۔ انہوں نے جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے بے لوث خدمات انجام دیں خصوصاً انہوں نے ایم آر ڈی میں جے یو آئی کی بھرپور نمائندگی کی اور جیل و قید بند کی صعوبتیں برداشت کیں اوراے آر ڈی کی تحریک میں بھی ان ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ مرحوم ایک نڈر لیڈر تھے جنہوں نے مارشل لاؤں کے دور میں جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جویقینا تاریخ کاایک سنہرا باب ہے۔ قاری شیر افضل ؒ مرحوم کی بہترین عملی سیاسی و مذہبی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات کو بلند اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔