سعودی شہزادے بندر بن محمد بن سعود آل سعود انتقال کر گئے

ریاض(ڈیلی گرین گوادر) سعودی شہزادے بندر بن محمد بن سعود آل سعود انتقال کر گئے۔ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود کا آج انتقال ہو گیا، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائیگی۔

شہزادہ طلال بن عبدالعزیز شہزادہ بندر کے بیٹے اور پہلے سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز کے پوتے تھے۔ وہ 1961 میں پیدا ہوئے، رائل سعودی ایئر فورس میں لیفٹیننٹ کرنل تھے۔شہزادہ بندر2004 سے 2012 تک سعودی انٹیلی جنس ایجنسی GIP میں اسسٹنٹ انٹیلی جنس چیف کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ 1996 سے 2000 تک الہلال فٹبال کلب کے صدر بھی رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے