پی ٹی آئی انتخابات کو ملتوی کرانے اور عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کررہی ہے، سینیٹرکہدہ بابر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ انتخابات کا راگ الاپنے والے پی ٹی آئی انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔پی ٹی آئی انتخابات کو ملتوی کرانے اور عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کررہی ہے۔الیکشن رولز کے مطابق بیوروکریسی اور عدلیہ سے آر اوز اور ڈی آر اوز تعینات کیے جاسکتے ہیں۔معاملہ اگر اگلے ہفتے تک چلاگیا تو انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں آراو اور ڈی آر اوز کی نوٹی فکیشن معطلی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ انتخابات کا راگ الاپنے والے پی ٹی آئی انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔پی ٹی آئی انتخابات کو ملتوی کرانے اور عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کررہی ہے۔الیکشن رولز کے مطابق بیوروکریسی اور عدلیہ سے آر اوز اور ڈی آر اوز تعینات کیے جاسکتے ہیں۔معاملہ اگر اگلے ہفتے تک چلاگیا تو انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔8فروری کو انتخابات کی تاریخ آچکی ہے،پی ٹی آئی عدالت عدالت کا کھیل چھوڑ کر انتخابی میدان میں آئے۔ملک ایسی درخواستوں اور عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔بلوچستان عوامی پارٹی میں مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات کا شمولیت کا سلسلہ جاری، سیاسی و قبائلی رہنما احسان اللہ خاکسار ساتھیوں سمیت بی اے پی میں شامل ہو گئے ہیں احسان اللہ خاکسار کے بی اے پی میں شمولیت سیپارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے