9 مئی کے 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)لاہور پولیس نے 9 مئی کے 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ملزمان میں مراد سعید،اعظم سواتی، حماد اظہر، علی امین گنڈاپور، اور زبیر نیازی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے 9 مئی کے 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے چیئرمین نادرا کو خط بھی لکھ دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق خط میں بتایا گیا ہے کہ 18 اشتہاری ملزمان شامل تفتیش ہوئے اور نہ انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے، ان کے شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق خط میں درخواست کی گئی ہے کہ اشتہاری ملزمان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر،علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ندیم عباس، غلام محی الدین کے شناختی کارڈ بھی بلاک کئے جائیں.پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کئے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے