کوئی بھی بلوچستان سے باپ پارٹی کی نمائندگی ختم نہیں کرسکتا،نوابزادہ خالدخان مگسی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ بلوچستان سے منتخب ہوکر بلوچستان کی نمائندگی نہ کرنیوالوں نے ملک اور صوبے کو نقصان پہنچایا، تعداد کم سہی لیکن ہم نے بلوچستان کی اپنی جماعت بناکر عوام کی نمائندگی کی،کوئی بھی بلوچستان سے باپ پارٹی کی نمائندگی ختم نہیں کرسکتا،بلوچستان سے شمولیتوں کا دعوی کرنیوالے جماعتوں کو انتخابات میں کامیابی نہیں ملے گی باپ پارٹی پر تنقید کرنیوالوں نے 50 سال سے پاکستان کیلئے کچھ نہیں کیا۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد مگسی،سیکرٹری جنرل منظوراحمد کاکڑ، سینیٹر کہدہ بابر،سینیٹرنصیب اللہ بازئی اور دیگر نے سیاسی رہما احسان اللہ خاکسار کی اپنے ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقعپر چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد مگسی اورچیئرمین سینٹ نے نے احسان اللہ خاکسار اوردیگرشمولیت کرنے والوں کو پارٹی مفلر پہنائے اس موقع پراحسان اللہ خاکسار نے اپنے ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ باپ پارٹی کے ذریعے عوام کو حقوق نظر آرہے ہیں عوام کو بلوچستان عوامی پارٹی سے امید ہے،انہو ں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں پانی، بجلی اور گیس کے مسائل ہیں عوام کے پاس صحت کی سہولت موجود نہیں۔تقریب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدرنوابزادہ خالد خان مگسی نے کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہوکر بلوچستان کی نمائندگی نہ کرنیوالوں نے ملک اور صوبے کو نقصان پہنچا تعداد کم سہی لیکن ہم نے بلوچستان کی اپنی جماعت بناکر عوام کی نمائندگی کی بدقسمتی سے پاکستان میں آج تک سیاسی سنجیدگی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ باپ پاٹی سے جو پتے جھڑنے تھے وہ جھڑ گئے اب بہار آگئی ہے اب نئے پتے کھل رہے ہیں جو بلوچستان کی خوشحالی کیلئے مثبت ثابت ہونگے۔ خالد مگسی نے کہا کہ جانیوالوں کا کوئی راستہ نہیں روک سکتابہار کے آنے سے بلوچستان عوامی پارٹی کی کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وفاق میں ہماری تعداد کم ہے اگر موقف مضبوط طریقے سے پیش کیا جائے تو فرق پڑتا ہے پانچ سال کے دوران ہم نے مسائل حل کرنے کی کوشش کی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور خان نے شمولیت کرنے پر احسان اللہ خاکسار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انکی شمولیت سے پارٹی مزید فعال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی نے چھ سال اسلام آباد میں بلوچستان کی نمائندگی کی ہے بلوچستان کے حقوق کی بات کرنے والی قیادت ہمیں چاہیے ہماری قیادت اپنی ذات کی نہیں بلوچستان کی عوام کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سوچ رہی تھی بلوچستان میں منڈیاں لگی ہوئی ہیں معتبر شخصیات ایسے بیٹھی تھی جیسے بھیک مانگ رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سوچ غلط ہے کہ باپ پارٹی ختم ہوجائے گی،کوئٹہ کی نمائندگی قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کے پاس تھی۔انہوں نے کہا کہ باپ پارٹی نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے حقوق کی بات کرنے کے لیے بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق بلوچستان سے ہی اور بلوچستان کے سپوط ہی لیں گے بلوچستان کی نمائندگی کرنیوالے قوم پرست اور مذہب پرستوں نے محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا باہر سے آنیوالوں کے سامنے بلوچستان کی نمائندگی کرنیوالے بھکاریوں کی طرح بیٹھے تھے،بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ میں ایک عام بلوچ ہوں بلوچستان عوامی پارٹی نے مجھے آگے آنے کا موقع دیا، احسان اللہ خاکسار کو باپ پارٹی میں شمولیت کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں باپ پارٹی کا دور ہے بلوچستان عوامی پارٹی نے پانچ سال میں صوبے کی عوام کی جنگ لڑی ہے بلوچستان کی خواتین کے حقوق کی آواز باپ پارٹی بنے گی۔سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے کہا کہ باپ پارٹی پر تنقید کرنیوالوں نے 50 سال سے پاکستان کیلئے کچھ نہیں کیاہم فیڈریشن کی سیاست کرتے ہیں، بلوچستان کے عوام کا سودا کیا ہے نہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار ہو یا نہ ہو ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں (ن)لیگ یا پی پی نہیں باپ پارٹی کا دور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے