کوئٹہ شہر کی ترقی و خوشحالی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز کرپشن اور خوردبرد کی نذر ہوگئے، لالہ یوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہاہے کہ کوئٹہ بلوچستان کادارالخلافہ ہونے کے باوجود کھنڈرات کا منظرپیش کررہا ہے کوئٹہ کی سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں جس کی وجہ سے شہرمیں ٹریفک جام ہونا روز کامعمول بن چکاہے،سڑکوں کے کنارے پڑے کچرے کے ڈھیروں اور نالیوں کاپانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کا پیدل چلنابھی مشکل ہوگیا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ گزشتہ 5سال کے دوران بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ شہر کی ترقی و خوشحالی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز کرپشن اور خوردبرد کی نذر ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ شہرکی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں جگہ جگہ گڑھے پڑنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا روز کامعمول بن چکاہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے جس کی وجہ سے شہری ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب اوردیگر تحقیقاتی ادارے گزشتہ پانچ سال کے دوران صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈزمیں کرپشن اور خوردبردمیں ملوث افرادکے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ شہرمیں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیرے پڑے ہوئے ہیں جن سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے تو دوسری جانب نالیاں بند ہونے کی وجہ سے گنداپانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کاپیدل چلنامحال ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کاعملہ گھروں میں بیٹھ کرتنخواہیں وصول کر رہاہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ نگران حکومت فوری طورپر سڑکوں کی مرمت اورشہرمیں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے