چاغی شہر، آوارہ اور باولے کتوں کی بھرمار سے شہریوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی
چاغی(ڈیلی گرین گوادر) چاغی شہر میں آوارہ اور باولے کتوں کی بھرمار سے شہریوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی باولے کتوں کی تعداد میں آئے روز اضافے دیکھنے کو ملنے لگا، عوامی حلقوں کا ڈی سی چاغی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق چاغی شہر اور گردونواح میں باولے کتوں کی بہات، شہریوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، چاغی بازار، کلی سردار علی آحمد خان سنجرانی، کلی سردار شاہ محمود خان سنجرانی، کلی محمد افضل سمالانی، اور کلی سخی پیرمحمد درانی، کے ایریا اور گلی محلوں پر باولے کتوں کا راج ہیں، باولے کتے اکثر اوقات گلیوں میں اسکول کے بچے اور بچیوں پرحملہ کر چکے ہیں باولے کتوں کے کاٹنے سے بھیڑ اور بکریاں بھی زخمی ہوگئے ہیں،چاغی شہر میں آوارہ کتے عشاء اور فجر کے وقت گلیوں اور مختلف محلوں میں دندناتے ہیں کتوں کے بہتات سے نمازی حضرات سخت ذہنی کوفت اور خوف میں مبتلا ہے، شہر میں کتوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے،عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر کتوں کو تلف کرنے کا احکامات جاری کرکے شہریوں کو بہاولے کتوں سے نجات دلائیں۔