پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو کااجلاس،عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی صوبائی ایگزیکٹیو کا اجلاس صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، مرکزی سیکریٹری سید عبدالقادر آغا، مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد عیسی روشان، مرکزی سیکریٹری مالیات یوسف خان کاکڑ، مرکزی سیکریٹریز ڈاکٹر بایزید روشان، حاجی اعظم مسے زئی نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں مختلف موضوعات پر سیر حاصل بحث کے بعد اہم فیصلے کئے گئے۔پارٹی کے رہنما ادارے کے فیصلے کے مطابق عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر ہر نشست پر امیدوار کھڑی کرے گی اور اس سلسلے میں ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرنے اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مذکرات جاری رکھے گی۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سیڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامی آفیسروں کی بحیثیت ریٹرننگ آفیسرز اور ڈپٹی ریٹرننگ آفیسرز تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے صاف اور شفاف انتخابات کے پہلے مرحلے کو دھاندلی زدہ کرنے کی کوشش قرار دیا اور مطالبہ کیا گیا کہ اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے فوری طور پر عدلیہ سے آر اوز اور ڈپٹی آر اوز تعینات کئے جائیں تاکہ عوام کا الیکشن پر اعتماد بحال ہو جائے۔ صوبائی ڈپٹی سیکریٹری عبیداللہ توخی کی بنیادی رکنیت کی معطلی اور انکی طرف سے بحالی کی اپیل پر غور کیا گیا سزا پر مثبت رد عمل اور پارٹی ڈسپلن کے مطابق روش اختیار کرنے پر انکی بنیادی رکنیت کو بحال کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے