پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام انسدادِ پولیو ٹیمز کے بھرپور تعاون کریں،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام انسدادِ پولیو ٹیمز کے بھرپور تعاون کریں. یہ بات باعث افسوس ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ موذی مرض ختم ہو جانے کے باوجود ہم آج بھی اس سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں. گورنر بلوچستان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ انسدادِ پولیو ٹیمیں سرگرمی سے پولیو کے خاتمے کے مہم حصہ لی رہی ہیں تاہم بعض ناخوشگوار واقعات کے پیش نظر مذکورہ ٹیمز کے ارکان کو تحفظ فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں زونل کوآرڈینیٹر سلیم رضا کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے سلسلے میں معاشرے کے عمومی تعاون کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، میڈیا سے وابستہ افراد اور نمائندہ شخصیات کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے