وندر،ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم 15 سالہ لڑکا جاں بحق

وندر(ڈیلی گرین گوادر)ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم 15 سالہ لڑکا جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ وندر کی پیچھلی سائیڈ میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم کے باعث موٹر سائیکل پر سوار نصراللہ نامی 15 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا جس کو 1122 ریسکیو سینٹر وندر میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج و معالج کے لیے جام غلام قادر ہسپتال حب لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کی نعش کو وندر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثہ کے سپرد کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے