نیشنل پارٹی سیاسی جموری جماعت ہے جو بلوچستان اور عوام کے لئے واضح و عملی سیاست رکھتی ہے، یاسمین لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری و سابق رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کیچ کی طرف عظیم الشان گرینڈ شمولیتی جلسہ عام منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے بزرگ سیاستدان لالا رشید بلوچ میر حمل بلوچ میر انور بلیدی نیاز کھیازئی کو نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی جموری جماعت ہے جو بلوچستان اور عوام کے لئے واضح و عملی سیاست رکھتی ہے۔نیشنل پارٹی بہتر و باوقار سماج کہ تشکیل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔گرینڈ شمولیت نیشنل پارٹی کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف موسمی پرندوں کو نئے گھونسلوں کی طرف بھیجا جاتا ہے تو دوسری طرف نیشنل پارٹی سیاسی عمل اور عوامی سیاست کے زریعے سیاسی کارکنوں کو متحد و منظم کرنے میں مصروف عمل ہے۔نیشنل پارٹی کامل یقین رکھتی ہے کہ بلوچستان کی تقدیر حقیقی سیاست و قیادت کرسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے