نیشنل پارٹی ایک قوم دوست جمہوریت پسند پارٹی ہے،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے زیراہتمام گرینڈ شمولیتی جلسہ عام کاانعقاد کیا گیا جہاں سابق صوبائی وزیر رشید دشتی،سیاسی رہنماں حمل بلوچ، انوربلیدی اور نیاز کیازئی اوردیگرکا نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ضلع کیچ کے تین انتخابی حلقوں دشت،تمپ اوربلیدہ نے کارکناں جلسہ عام میں شریک تھے ضلع کیچ کیساتھ ضلع پنجگوراورضلع گوادر سے کارکنوں نے قافلے کی شکل میں جلسہ عام میں شرکت کی۔جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اورسابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی ایک قوم دوست جمہوریت پسند پارٹی ہے جو پر امن انداز میں قومی حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے،نیشنل پارٹی پاکستان کے فیڈریشن میں رہ کر پارلیمنٹ کی بالادستی کی جہد کررہی ہے، اور ووٹ کے تحفظ کا حق لینے کیلئے جدوجہد کررہی ہے، عوام کی رائے کا احترام کیا جاسکے اورعوام کو اپنے مند پسند رہنماں کے انتخاب کا حق دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے