عام انتخابات 2024 کے لئے پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی جامع ٹریننگ شروع ہو گئی ہے، شریف اللہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لئے ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کے بعد پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی جامع ٹریننگ 13دسمبر 2023 سے شروع ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں مجموعی طور پر چار ڈویڑن ہیڈکوارٹر جن میں کوئٹہ، لورالائی، سبی اور خصدار شامل ہیں، میں ار وز کی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ مجموعی طور پر 67 ریٹرننگ افسران شرکت کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن بلوچستان کے سینئر افسران جن میں ڈائریکٹر الیکشنز وسیم احمد، ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ نعیم احمد کوئٹہ میں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سید نذیر احمد، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید طیب زاور لورالائی میں، ریجنل الیکشن کمشنر رخشان طاہر حسن اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کچھی محمد آحسن سبی میں، جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن عبدالواحد اور سید احسان اللہ شاہ خضدار میں تمام ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دیں گے۔ان افسران کو انتخابی عمل، انتخابی قوانین و انتخابات سے متعلق دیگر انتظامی امور پر ٹریننگ دی جارہی ہے جوکہ 13 سے 15 دسمبر 2023 تک جاری رہے گی۔