ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے تبادلوں پر پابندی عائد
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے 11 دسمبر کو ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ انتخابی عمل مکمل ہونے تک ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی رہے گی۔ انتخابی عمل میں معاونت کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔