خواتین کے حقوق کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا،جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا، ملک کی تعمیر و ترقی کےلیے ضروری ہے کہ خواتین میں موجود صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔ ملک کی پچاس فیصد سے زائد آبادی جوکہ خواتین پر مشتمل ہے جس کو انگیج کرتے ہوئے قومی فلاح و بہبود میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں خواتین اور لڑکیوں پر صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ سرگرمی کی اختتامی تقریب کے دوران کیا۔ تقریب کا انعقاد UNDP-DHL نے محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ اور کمیشن آن دے سٹیٹس آف ویمن کے باہمی تعاون سے کیا گیا، جس میں سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، چئیر بی سی ایس ڈبلیو و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب میں 16 روزہ مہم کی حکمتِ عملی و خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اس دوران نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے جینڈر ڈیسک کا بھی دورہ کیا اور خواتین، خواجہ سراؤں اور اقلیتی برادریوں، PWDs اور بچوں سمیت کمزور آبادیوں کو قانونی اور نفسیاتی مدد فراہم کرنے پر عملے کی تعریف کی۔ انہون نے خواتین کے تحفظ کے ماحولیاتی نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی جن کو ایک مؤثر اور جامع حکمتِ عملی کے ذریعے مشترکہ کوششوں سے دور کرنے پر زور دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے