حب،زائرین سے بھری بس الٹ گئی، نوجوان جاں بحق،خواتین سمیت 15 افراد زخمی

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)
حب (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے حب میں نورا موڑ کے قریب تیز رفتار بس موڑ کاٹنے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کراچی کا رہائشی ایک نوجوان جاں بحق اور کم سن بچی اور خواتین سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔بس درگاہ شاہ نورانی سے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی آرہی تھی ، تمام زائرین کراچی کے رہائشی ہیں ، جو درگاہ سے زیارت کر کے واپس کراچی آرہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش زخمیوں کو پہلے قریب اسپتال لے جایا گیا جہاں سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش بھی سول اسپتال کراچی منتقل کی گئی۔

متوفی کی شناخت 30 سالہ عباد ولد عارف کے نام سے کی گئی ، متوفی نمائش چورنگی کے قریب کا رہائشی تھا ، ایدھی کے مطابق زخمیوں کی شناخت 3 سالہ سالہ کشف دختر، 24 سالہ کرن دختر صدیق،27 سالہ ارم دختر صدیق ،17 سالہ ایشا دختر صلاح الدین ،55 سالہ نرگس زوجہ صدیق ، 30 سالہ اخلاق ولد نو محمد اور 28 سالہ حسیب ولد صدیق کے ناموں سے کی گئی جبکہ دیگر زخمیوں کے شناخت کا عمل جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے