توفیق خان، مولانا کلیم اللہ، میر شوکت بنگلزئی و دیگر کااستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیاسی و قبائلی رہنما توفیق خان، مولانا کلیم اللہ، میر شوکت بنگلزئی اور دیگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آنیوالا وقت آئی پی پی کا ہے اور ملک کے عوام کے مسائل حل کریں گے گزشتہ روز ہونیوالے ڈی آئی خان کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائیں،یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں صوبائی چیف آرگنائزر استحکام پاکستان پارٹی مرز ا شمشاد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں حملے میں 23 نوجوانوں کی شہادت پر دکھ و افسوس ہواہم پاک فوج اور ملک کے استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے2005 سے ن لیگ کے ساتھ سیاسی جدوجہد کا آغاز کیان لیگ کے بعد جمعیت کا حصہ رہیں لیکن تمام سیاسی جماعتوں نے مایوس کیا استحکام پاکستان پارٹی کی چیف جہانگیر ترین پر اعتماد ہے انہوں نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی کی صوبائی سطح پر کوئی اختلافات نہیں پارٹی کے مرکزی صدر نے مرزا شمشاد کو صوبائی چیف آرگنائزر مقرر کردیا تاہم صوبائی صدر غیر آئینی ہے ان کا کوئی نوٹیفکیشن ہوا اور نہ ہی پارٹی نے اس حوالے سے فیصلہ کیا صرف ملاقات کرنے سے کوئی صوبائی صدر نہیں بن سکتا۔