ارباب غلام رحیم اور راحیلہ مگسی کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور راحیلہ مگسی نے جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر پگارا کی زیرصدارت جی ڈی اے کا اجلاس ہوا۔پیر پگارا نے ارباب غلام رحیم اور راحیلہ مگسی کی شمولیت پر خیر مقدم کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آر او اور ڈی آر او کو مقرر کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔

انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے،عوام کو کرپٹ مافیا کے چنگل سے نکالنے کیلئے جی ڈی اے اپنا کردار ادا کرے گی۔علاوہ ازیں جی ڈی اے نے سندھ بھر میں امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے