جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کا پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام ف اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان آئندہ انتخابات کے لیے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کر لیا گیا۔

حافظ نصیر احمد احرار نے بتایا کہ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، انتخابی اور سیاسی حوالے سے مل کر چلیں گے، ملاقات میں انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار کرنے کے بعد دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔جے یو آئی وفد میں حافظ نصیر احرار، زکریا شاہ، راؤ عبدالقیوم اور خواجہ مدثر محمود شامل تھے، مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وفاقی وزرا چودھری احسن اقبال اور رانا ثناءاللہ ملاقات میں شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے