ہسپتال میں زیر تعمیر شعبہ جات کو جلد از جلد معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد مندوخیل
پشین(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورہ کا مقصد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات عملے کی حاضری اور سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لینا ہے غیر حاضر ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقت اس ضمن میں سنجیدہ اقدامات کرنے پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور تمام اضلاع میں صحت عامہ سے متعلق بہتر اقدامات کے ضمن میں سنجیدہ ہیں چونکہ عوامی فلاح و بہبود کی کاوشوں میں صحت عامہ اولین حیثیت رکھتی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے عوام کو صحت سے وابسطہ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے بروقت موثراقدامات کرنے کی ضرورت ہے دریں اثناء انہوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں او، پی، ڈی،آپریشن ٹھیٹر،میل،فی میل اور بچوں کے وارڈز سمیت دیگر شعبہ جات میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان نے مزید بہتری کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ہدایات جاری کیے کہ ہسپتال میں زیر تعمیر شعبہ جات کو جلد از جلد معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاہم ضلع کے دورآفتادہ علاقوں میں بھی صحت عامہ کی مزید بہتری کے لیے موثر منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے انتظامات اطمنان بخش ہیں۔