پی ڈی ایم بلوچستانی پارٹیاں اب اپنے گناہوں کا اعتراف کررہی ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پی ڈی ایم بلوچستانی پارٹیاں اب اپنے گناہوں کا اعتراف کررہی ہیں ووٹرزکو ان سے سبق لیکر مستردکرناچاہیے۔عوام کو بار بار دھوکہ دینے والے پھرنئے نعروں نئے ناموں اورنئی پارٹیوں کیساتھ عوام سے ووٹ مانگنے کیلئے متحرک ہورہے ہیں عوام الناس ہوش کاناخن لیں اور بار بارآزمانے والوں کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کووٹ دیکر کامیاب کریں گے تو مسائل حل اور حقیقی اسلامی تبدیلی آئیگی بلوچستان کے عوام کو حقوق جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس الیکشن میں دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیں تاکہ مسائل کے گرداب سے نکل سکیں۔ مقتدرقوتوں نے پھر وہی لٹیروں،مجرموں،باربارملک وملت کاخانہ خراب کرنے والوں کو مسلط کرنے کی سازشیں شروع کر رکھی ہے۔ پی پی،مسلم لیگ نے کئی بار حکومتیں کی مگر امریکی غلامی کو دوام دینے،قرضوں ومسائل،مہنگائی اورغربت میں اضافہ کیسواکونساکارنامہ سرانجام دیا۔ امریکی قیادت،مددوسرپرستی میں فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے اقوام متحدہ،اوآئی سی بھی صرف مذمت پر اکتفاکیے ہوئے ہیں امریکا عالمی دہشت گرداسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے تو مسلم حکمرانوں کو غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑاہونا چاہیے بدقسمتی سے امت مسلمہ فلسطینیوں کیساتھ جبکہ مسلم حکمران امریکی غلامی واقتداربچانے کی کی وجہ سے خاموش ہیں جماعت اسلامی نے امریکی سفارتخانہ کے سامنے غزہ مارچ کیا ملک بھر میں قبلہ اول کی آزادی،مسلمانوں کی نسل کشی رکھوانے اور انبیائے کرام کی سرزمین کی آزادی کیلئے ہر سطح پر احتجاج کیا مرکزی امیر مصر ترکی ایران سمیت دیگر ممالک کے دورے کیے مشتاق احمد خان اربو ں روپوں کاریلیف سامان پہنچادیا الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈاکٹرزکی ٹیم مددوعلاج کیلئے پہنچ گئی۔ مگر بزدل،نااہل مسلم حکمران خوفزدہ ہیں مسلم حکمرانوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو ان کا دینی فریضہ تھا۔ کاش اسلامی افواج کے سربراہاں قاہرہ میں اجلاس طلب کرتے۔ دنیا میں ہر طبقہ فکرحتی کہ اداکار غزہ سے اظہار یکجہتی کیا مگر ہمارے بزدل حکمران خاموش ہیں، غزہ پر بدستور بمباری جاری ہے،مسلمان حکمران ابھی تک امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے