نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت ہے ہماری سیاست کسی کی ذات کیخلاف نہیں،رحمت صالح بلوچ
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ مرکزی جوائنٹ سکیرٹری واجہ پھلین بلوچ سابق ایم پی اے حاجی اسلام بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے سیاسی کلچرل کو بدتمیزی غیر شائستگی اور بداخلاقی سے نکالنے کیلئے تعلیم یافتہ طبقے اور سیاسی کارکنوں کو مل کر درست سیاسی ٹریک اور عوامی خدمت کے ماحول میں واپس لانا ہے ایک شخص نے پنجگور کیسیاسی ماحول کو اپنی اقتدار اور کرسی کیلئے انتہائی نازک اور سنگین بد اخلاقی کے ماحول میں لاکھڑا کیا اقتدار اور کرسی ملے تو پنجگور کے عوام لاحق تحسین وگرنہ سب بے وقوف جاہل کے زمرے میں آتے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ مرکزی جوائنٹ سکیرٹری واجہ پھلین بلوچ مرکزی رہنما حاجی اسلام بلوچ معروف سماجی شخصیت محسن مکران میر شعیب جان بلوچ ضلعی صدر حاجی محمد ایوب دھواری شہباز طارق ایڈوکیٹ حاجی صالح محمد بلوچ ظفر بختیار بلوچ عبدالوحید ایڈوکیٹ کامریڈ مجیب بلوچ نے میونسپل کمیٹی وشبود میں گرینڈ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے بی این پی عوامی کے دیرینہ ساتھی معروف شخصیت ریٹائرڈ چیف انجنیئر ممتاز سیاسی رہنما واجہ سراج احمد بلوچ واجہ تنویر احمد، واجہ خلیل احمد، واجہ مسلم بلوچ، عرفان سراج، ظریف بلوچ، عبدالستار، عمر بلوچ، شہاب ثنا، سجاد احمد، حاجی فضل نے اپنے خاندان اور دیگر سینکڈون افراد کے ساتھ بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے باقاعدہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا جلسے سے مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی میں تعلیم یافتہ معززین اور سیاسی شخصیات کی شمولیت سے پنجگور سمیت بلوچستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی اور اسکے مثبت نتائج بلوچستان میں رونما ہوں گے انہوں نے کہا کہ پنجگور تعلیم یافتہ اور سیاسی کارکنوں کی مسکن ہے پنجگور کی سیاسی ماحول اور کلچرل کو ایک شخص کی طوفان بدتمیزی اور بد اخلاقی سے تباہ ہونے نہیں دینگے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان اور خصوصا پنجگور میں ایک مثبت تعمیری برداشت کی سیاست پروان چڑیں لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے ایک شخص اقتدار اور کرسی چھین جانے کے بعد انھیں پاگل پن کا دورہ شروع ہوتا ہے جب کوئی انکی کرپشن بدعنوانی بھتہ خوری زمین قبضہ کی بابت بات کرتا ہے تو اپنی دفاع کرنے کے بجائے گالی گلوچ اور بدتمیزی پر اتر آتا ہے سیاست برد باری شائستگی برداشت اور تعمل کا نام ہے لیکن موصوف نے سیاست کو اپنی گھر کی لونڈی بنا کر اقتدار اور کرسی جانے کے بعد بد اخلاقی کا عمل شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت ہے ہماری سیاست کسی کی زات کے خلاف نہیں ہے نیشنل پارٹی سیاست کو عبادت کا درجہ دیتی ہے عوامی خدمت علاقے کی ترقی اور تعلیم کی فروغ ہماری سیاست کا محور ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام کی سیاسی شعور اور فرد واحد کے پالیسیوں کے خلاف بغاوت نے کمیشن خوروں بلوچ قومی مفادات کا سودا کرنے والوں کی نیندیں حرام کردیں ہے سیاست انکے ہاتھ سے نکلنے بعد راجی مجرم کوحواس باختہ کردیا ہے بلوچستان اور بلوچ قوم مزید استحصالی قوتوں کے نرغے میں نہیں آئے گی مکاری دورغ گوہی شعبدہ بازی کی سیاست سے پنجگور کے عوام بیزار ہو چکے ہیں بڑی افسوس کا مقام ہے کہ پنجگور میں ایک خود ساختہ لیڈر خود اپنی پارٹی کا جھنڈا سڑکوں پر جلا کر سیاسی جماعتوں پر الزام لگانے کی کوشش کرکے معصوم بننے کا ڈرامہ کررہا ہے جو انکی پرانا روایت ہے نیشنل پارٹی مخالفین کو چیلنج اور مناظرے کیلئے دعوت دیتی ہے کہ وہ آئے اور نیشنل پارٹی کی سابقہ دور کے منصوبوں اور کارکردگی اور اپنی پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں نیشنل پارٹی اپنے دور میں بلوچستان کو امن ترقی تعلیم کی راہوں پر گامزن کرکے بلوچستان کے عوام کی ہونٹوں پر مسکراہٹ واپس لے آئی لیکن افسوس 2018 کی غلط پالیسیوں کے باعث مسلط کردہ کرپٹ مافیا کے ہاتھوں ایک بارپھر بلوچستان بدامنی کرپشن کی لپیٹ میں آگیا ہے قوم پرستی اور حقیقی سیاسی کارکن کے لبادے میں چند لوگوں بند کمروں میں بلوچستان کے قومی وسائل کو کوڈیوں کے دام فروخت کرکے بلوچستان کی قومی مفادات اور ساحل اور وسائل کا سودا کیا مسخ شدہ لاشوں جبری گمشدگیوں کا حصہ بن کر بلوچ قوم کی نسل کشی میں اپنا ہاتھ گندہ کردیا نیشنل پارٹی کو اعزاز حاصل ہے کہ نیشنل پارٹی نے اپنی کم مدت میں بلوچستان سے مارو اور پھونکوں اور مسخ شدہ لاشوں کی فراہمی پر آپنی دو ٹوک موقف سے پابندی لگا دی ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی پائیدار امن ترقی اور تعلیم کی جدوجہد میں برسر پیکار ہے نیشنل پارٹی کو عوام نے میڈیٹ دیا دو نیشنل پارٹی بلوچستان میں انقلابی تبدیلی لاکر بلوچستان کو مضبوط بنا دیگی۔