نیشنل پارٹی الیکشن کمپین میں ہے لیکن کچھ عناصر دھاندلی کی امید سے بییٹھے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ
تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کوشقلات تربت میں قاسم گچکی، نصرت بزنجو، لیاقت گچکی، ظفر گچکی، سوبان گچکی، دلی گچکی، بلال گچکی کی سینکڑوں افراد کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ نیشنل پارٹی ایک قومی پارٹی کی شکل اختیار کرچکی ہے بلوچستان کے عوام کی امیدوں کا مرکز بنتی جارہی ہے انھوں نے کھاکہ قوم پرست قیادت پر تنقید کرنے والوں کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ جن علاقوں سے ان کے بڑے کامیاب ہوئے ہیں ان کا تعلق بھی انھیں قوم پرست سیاسی جماعتوں سے رہا ہے قوم پرست قیادت سے متعلق بات کرتے ہوئے احتیاط رکھیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم وہ سب کچھ بتا دیں جس کے بعد چھپنے کی جگہ بھی نہ ہو۔ انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی الیکشن کمپین میں ہے لیکن کچھ عناصر دھاندلی کی امید سے بییٹھے ہیں انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ اب ٹھپہ مافیا کی گنجائش نہیں۔ عوام کے حق حکمرانی و اختیار اور ووٹ کے تقدس کو مقدم رکھنے ہمارا نصب العین ہے۔ انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر عوام کے جان و مال، حق روزگار، صحت و تعلیم کو عام کرنے میں بھرپور کردار ادا کرئے گا۔ عوام کو رہائش کے لیے کم و مناسب قیمتوں پر رہاشی اسکیموں میں پلاٹ دیا جائے گا۔ بندات کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہر بچے کو تعلیم اور روزگار کو یقینی بنائیں گئے۔ تقریب سے سینٹر کہدہ اکرم دشتی، واجہ ابوالحسن، اشرف حسین، نثار بزنجو، شکیل احمد بلوچ، فداحسین دشتی، مشکور بلوچ، حمید انجنیر، بلخ شیر، یونس جاوید، قاسم گچکی، نصرت بزنجو اور دیگر نے خطاب کیا۔