نگران وزیرداخلہ سے ڈاکٹرامیر محمد جوگیزئی کی ملاقات،صوبے میں ہیلتھ کارڈ کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر جمالی نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرامیر محمد جوگیزئی سے ملاقات کی، ملاقات میں امان وامان،شعبہ صحت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں صوبے میں ہیلتھ کارڈ کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال ہوا، صوبائی وزیر داخلہ نے ہیلتھ کارڈ کے انعقاد اور اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبا ئی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہے نگران وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے کہا صوبے بھر میں ادویات کی فراہمی کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانے کیلئے مربوط اقدامات کئے جارہے ہیں۔