لواحقین لانگ مارچ کا سریاب روڈ پر دھرنا، بروز منگل کو کوئٹہ میں شٹر ڈؤن ہڑتال ہو گا، بلوچ یکجہتی کمیٹی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے تربت تا کوئٹہ لانگ مارچ کو کوئٹہ ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، شرکا نے سریاب روڈ پر دھرنا دیدیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکا کو کوئٹہ ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا اور فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ اس موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے سریاب روڈ پر دھرنا دیدیا گیا ہے۔ بی وائے سی عہدیداروں کی جانب سے شرکاءکو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے اور انتظامیہ کے غیر جانبدار رویے کیخلاف کوئٹہ میں بروز منگل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے