جیوانی، تیل ڈپو میں آگ لگ گئی، 6تیل بردارگاڑیوں اور تیل کے کاروبار میں استعمال ہونے والے 4اسپیڈبوٹ کو نقصان،2 افراد جھلس کر زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گوادر کی تحصیل جیوانی کے علاقے کنٹانی میں ساحل کے قریب موجود تیل کے ڈپو میں آگ لگ گئی، واقعہ میں 2 ڈپو،6تیل بردارگاڑیوں اور تیل کے کاروبار میں استعمال ہونے والے4اسپیڈبوٹ کو نقصان پہنچا،2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق جیوانی کے علاقے کنٹانی میں ساحل کے قریب موجود تیل کے ڈپو میں لگ گئی، واقعہ میں 2افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا،آگ کی لپیٹ میں آکر 2 ڈپواور6تیل بردارگاڑیوں کونقصان پہنچا،آگ لگنے کے اس واقعہ میں تیل کی ترسیل میں استعمال ہونے والے4اسپیڈبوٹ کوبھی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،آگ پر قانوپانے کی کوششیں جاری ہیں،ابتدائی طور پر یہ بتایا جارہا ہے کہ آگ ڈبو میں جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی مزید تحقیقات جاری ہے،جیوانی کا علاوہ کنٹانی وہ علاوہ ہے جہاں ہمسائیہ ملک ایران سے اسپیڈ بوٹ کے ذریعے تیل لائی جاتی ہے جہاں جمع کرنے کے بعد گواد اور دیگر علاقوں کو تیل بردار گاڑیوں کے ذریعے ترسیل کی جاتی ہے چند ماہ قبل بھی اسی علاقے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے