تربت سے آنے والے لانگ مارچ کے شرکاء سے پاکستان کے آئین کے تحت مذاکرات کررہے ہیں،جان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان ا چکزئی نے کہا ہے کہ تربت سے آنے والے لانگ مارچ بلوچ یکجہتی کونسل کیساتھ سریاب روڈ پر مذاکرات جاری ہے اور حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کیساتھ مذاکرات کے ذریعے ان کے نکات پر پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق حل کریں ان خیالات کااظہار ا نہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی کا سخت تھریڈ ہے اور ہم نے بلوچ یکجہتی کونسل کو بتا دیا ہے انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے پاکستان جمہوری ملک ہے اور یہ حق بلوچ یکجہتی کونسل کو حاصل ہے اور بلوچستان حکومت انسانی حقوق کا یہ رائٹ چھین نہیں سکتی ہے اور میرا اور آپکا ذاتی اختلاف ہوسکتا ہے اور ہم جمہوری اور پر امن طریقے سے دھرنے کے شرکاء کو یقین دلائینگے اور بلوچ یکجہتی کونسل اگر احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اس پر کوئی ندامت نہیں ہے لیکن بلوچستان کے امن وامان کے حوالے سے جو ہمارے خدشات تھے وہ ہم نے دھرنے کے شرکاء کو بتا دیا ہے۔