بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش
راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئیں۔بشریٰ بی بی نیب طلبی پر تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئی تھیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں، عمران خان کی اہلیہ گھنٹوں تاخیر سے نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچی تھیں۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت پر نیب کی تحقیقات جاری ہیں، نیب ٹیم نے بشریٰ بی بی کو آج صبح 10 بجے طلب کیا تھا۔نیب نوٹس میں کہا گیا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے تحائف ملے، آپ کو غیر ملکی معززین نے تحائف لاکھوں مالیت کے دیے۔
نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ آپ نے 2019 میں ایک لاکٹ، کانوں کی بالیاں، بریسلیٹ وصول کیا، پھر 2020 میں نیکلس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور کانوں کی بالیاں وصول کیں، اسی طرح 2021 میں بھی نیکلیس، کانوں کی بالیاں، انگوٹھی اور گھڑی وصول کی۔