الیکشن کمیشن کی دی ہوئی تاریخ 8 فروری کو انتخابات کرانے ہوں گے، جام کمال خان
ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی دی ہوئی تاریخ 8 فروری کو انتخابات کرانے ہوں گے عوام کا مینڈیٹ اس وقت مسلم لیگ ن کے ساتھ مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی کے دورہ کے موقع پر جاموٹ ہاس ڈیرہ مراد جمالی میں جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین و سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجد ابڑو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ابڑو قبیلے کے سردار عبداللہ خان ابڑو،ڈاکٹر عبیداللہ ابڑو سمیت دیگر علاقائی معتبرین، معززین اور جے کیو ایم کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں ہر سیاسی جماعتیں اور ان کے لیڈران اپنے جلسوں میں ایک دوسرے کے خلاف تقاریر کرتے رہتے ہیں ملکی حالات کو مدنظر رکھ کر سیاست ہونی چائیے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان چند ملاقاتوں کے بعد جلد ہی دونوں جماعتوں کی ایک دوسرے کے ساتھ قربتیں بڑھیں گی اور دوریاں پھر سے ختم ہونے کے چانسز بہت ہیں انہوں نے کہا کہ ڈھائی سالہ وزیراعلی شب کے دوران باپ پارٹی کے پلیٹ فارم سے صوبے میں انقلاب لانے اور پسماندگی کو دور کرنے کے لئے کوئٹہ میں 35 ارب روپے کی لاگت سے روڈوں کا کام شروع کیا پورے صوبے کے کالجز کو آپ کریڈ کیا گیا ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس بنائے ہزاروں نوجوانوں کو میرٹ اور مفت نوکریاں فراہم کی گئیں صحت کے شعبے پر بڑے پیمانے پر کام کیا عوام کے لئے ہیلتھ کارڈ جیسی اسکیم بنائی جس سے عوام 10 لاکھ تک مفت علاج کی سہولیات حاصل کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدوار وں کو اپنے علاقے اور حلقے کے مطابق منشور بنا کر عوام کے پاس جانا چائیے تاکہ الیکشن کے بعد عوام کے کام منشور کے مطابق ہوسکے انہوں نے کہا کہ ملکی بقا اسی میں ہی ہے کہ جمہوریت کو پروان چڑھایا جائے اور الیکشن وقت پر ہوں تو تمام ملکی حالات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔