افغانستان کی زمین پاکستان میں دہشتگردی کی کارروئیوں کے لئے استعمال ہو رہی ہے، جان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ آگے چند مہینوں میں پاکستان اور بھارت میں انتخابات ہونے والے ہیں آرمی چیف کی کامیاب ڈیپولومیسی کی وجہ ملک کامیابی کی طرف جا رہا ہے اس تناظر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکہ بہت اہم ہے،اس وقت بلوچستان میں اچانک دہشت گرد جاگ اٹھے ہیں،بلوچ یکجہتی کمیٹی نے خود کو بے نقاب کیا ہے انسانی حقوق کے تحفظ کی حمایت کرنے والوں کے چہرے کے پیچھے پوشیدہ چہرے کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کوایف پی سی سی آئی کے سابق صدردارو خان اچکزئی اور آئز آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع شارک کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی،اس موقع پر نگراں حکومت بلو چستان،ایف پی سی سی آئی کے سابق صدردارو خان اچکزئی اور آئز آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع شارک کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ایک طویل مدت کے بعد پہلے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں،طالبان کے تحت افغانستان عالمی برادری کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کر نے میں ناکام رہا ہے اورپاکستان میں دہشتگردی کا ذریعہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آگلے چند مہینوں میں پاکستان اور بھارت میں انتخابات ہونے والے ہیں،پاکستان کے تاریخ کے نازک موڑ پر جنرل عاصم منیر نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھال کر نا صرف فوج کو مضبوط کیا بلکہ اندرونی اور بیروانی چیلنجز کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا، آرمی چیف نے پاکستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ہر سطح پر ناکام بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کی زمین پاکستان میں دہشتگردی کی کارروئیوں کے لئے استعمال ہو رہی ہے آرمی چیف کی کامیاب ڈیپولومیسی کی وجہ ملک کامیابی کی طرف جا رہا ہے اس تناظر میں آرمی چیف کا دورہ امریکہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے نام نہاد کارکن اچانک جاگ اٹھے ہیں اور ایک دہشتگرد کے حق میں جھوٹی گواہیوں کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں تاکہ انہیں بے گناہ قرار دیا جاسکے،بلوچ یکجہتی کمیٹی نے خود کو بے نقاب کیا ہے جب کمیو نیکیشن ٹاور ز اور تعمیراتی مقامات تباہ اور اساتذہ کو قتل کیا جا تا تب وہ کیوں خاموش رہتے ہیں؟، بلوچ یکجہتی کمیٹی اچانک دہشتگرد کے قتل کو متعارف ہو گئی ہے وہ غریب کارکنوں کے حق میں کیوں نہیں بولتے جنہیں کالعدم تنظیموں نے بھتہ خوری کے لئے اغواء کیا تھا انسانی حقوق کے تحفظ کی حمایت کرنے والے کے چہرے کے پیچھے والے چہرے کو بے نقاب کرنا ضروری ہے یہ ملک دشمن عناصر کی سہولت کاری کرتے ہیں کسی دہشت گرد کو کھانا پہچانا بھی دہشت گردی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت دو ایم او یو بھی سائن کر نے جا رہی ہے ان ایم او یوز کا مقصد بلوچستان کے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے، ایم او یوز پر ستخط کرنے کا مقصد ڈیجیٹل لیب کے قیام کا آغاز ہے ہماری کاوشوں کا حصہ ہے صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت بلو چستان بلوچستان ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ ای کامرس پر سائن کرنے جا رہی ہے اس پروگرام کے تحت تاجر برادری کو ایکسپورٹ کے شعبے میں بہت مدد ملے گی۔ایک سوال کے جواب میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ دہشتگردی کی تھرٹ ہمیں افغانستان کی سر زمین سے ہے، 27دہشتگردی کے واقعات میں سے 17واقعات میں افغان تارکین وطن ملوث پائے گئے ہیں، اب تک 5لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو واپس انکے ملک بھیج چکے مزید بھی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جا ری رہے گا،انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے پاکستان کے مفاد کی بہتری کے لئے فیصلے کئے ہیں جو تاریخ میں پہلی مر تبہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلو چستان ہمارا گھر ہے یہاں رہنے والا ہر شخص بلوچستانی ہے لوگوں کو تقسیم کر نے کی کاوششوں کو ہر سطح پر ناکام بنائیں گے۔ اس موقع پر اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق صدردارو خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کی یوتھ میں کا فی ٹیلنٹ ہے ہمیں امید ہے کہ وہ کبھی کسی سے پیچھے نہیں رہے گی ہمیں یوتھ کی صرف تربیت اور سر پرستی کر نے کی ضرورت ہے ایم او یو دستخط کر کے یوتھ کو دور جدید کے مطابق انہیں رہنمائی فراہم کر یں گے تاکہ وہ پاکستان کی مصنوعات کو پوری دنیاء میں پروجیکٹ کر کے پھیلا سکیں۔ آئز آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع شارک نے کہا کہ حکومت کے تعاون سے بلو چستان کے نوجوان صحافیوں کے لئے بھی پروگرامز لانے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے،پاکستان کی سطح پر ہو نے والے کورسز کی بلو چستان میں لا نے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں نئے تعلیمی سسٹم کو متعارف کروانے کے لئے اقدمات اٹھائیں گے۔