گورنر سندھ سے گورنر بلوچستان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بین الصوبائی تعاون میں اضافہ مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون سے دونوں صوبوں کو فائدہ ہوگا۔گورنربلوچستان ملک عبد الولی کاکڑ نے کہا کہ گورنر سندھ کے مثالی اقدامات سے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے