پیپلزپارٹی کی سیاست کا محور عام آدمی کی بلا رنگ و نسل خدمت ہے،غزالہ گولہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی صدر و سابق صوبائی وزیر غزالہ گولہ، جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سیاست کا محور عام آدمی کی بلا رنگ و نسل خدمت ہے اقتدار ملا تو صوبے کے عام لوگوں کے حالات کو بہتر بنائیں گے،8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکرکامیاب بنائیں انشاء اللہ پی پی پی کے امیدوار عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو یہاں پاکستان پیپلزپارٹی کی خواتین کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ملک کو آئین دیاآج ملک میں جو ضابطہ ہے وہ پیپلز پارٹی کا دیا ہوا ہے ہمارے دورمیں قومی وحدتو ں کو اقتصادی اور سیاسی اختیارات منتقل ہوئے اور ترقی کا نیا دور شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا وژن عام آدمی کو مستحکم اور مضبوط بنانا ہے اس حوالے سے پارٹی نے روزگار، فنی تعلیم سمیت دیگر منصوبے بنائے ہیں جن سے بے روزگای کا خاتمہ اور نوجوانوں کو ترقی کرنے کا موقع ملے گا۔۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی بلوچستان کے نوجوانوں کے زخموں پر مرہم رکھا تھا اور آنے والے دور میں اگر عوام نے ووٹ دیکر منتخب کیا تو ایک بار پھر ہم عوام کی اسی جذبے کے ساتھ خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کانصف حصہ ہیں جن کاووٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے خواتین 8فروری کو گھروں سے نکل کر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں پیپلزپارٹی پہلے سے بڑھ کرانشاء اللہ عوام کی خدمت کریگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور بلوچستان سمیت چاروں صوبوں اور وفاق میں حکومتیں بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے